شیموگہ:۔شیموگہ ہوائی اڈہ کی تعمیر سمیت ضلع میں جاری متعدد کاموں کو انکی مقررہ مدت کے درمیان ہی مکمل کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنرکے بی شیوکما رنے متعلقہ افسران کو دی ہے ۔ انہوں نے پیر کےروز اپنے دفتر میں ضلع کے اہم کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ شیموگہ ہوائی اڈے کا اے ٹی سی ٹاوررجسٹریشن سمیت ضروری کاموں کو جلدازجلد مکمل کریں۔ بقیہ کمپائونڈ کی تعمیر اور شفاف پانی کا انتظام سمیت دیگر کاموں کو بھی جتناممکن ہوسکے شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈے کی تعمیر کیلئے اپنی زمینات کھونے والے متاثرین کیلئے 38 ایکر زمینی رقبہ میں لے آئوٹ کی تعمیر اور اراضیوں کی تقسیم کیلئے بھی محکمہ ریوینو اور راجیو گاندھی گرامین رہائشی بورڈ کو تجویز پیش کی گئی ہے۔ سگندور برڈج کی تعمیرکا کام توقع کے مطابق ہورہا ہے۔ کاموں کو مقامی طور پر کانکنی کیلئے اجازت دی گئی ہے۔ لیکن یہاں بغیر کنٹرول کے بلاسٹنگ ہونے کے تعلق سے مقامیوں کی جانب سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈویژنل آفیسر کے ہمراہ مقامی سروے کرتے ہوئےرپورٹ پیش کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر کو ہدایت دی ۔مزید چتردرگ۔ شیموگہ فور وے سڑک کی تعمیر کیلئے ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکاہے۔ کاموں کا فوراً آغاز ہونا چاہئے۔انہوں نے بتایاکہ شیموگہ میں نئے سرے سے تعمیر ہونے جارہے ایس پی دفتر کی عمارت کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرتےہوئے منظوری کیلئے تجویز پیش کی گئی ہے۔ عمارت کی تعمیر کیلئے 70.13 کروڑپر مشتمل اندازی فہرست پیش کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس اجلاس میں ضلعی سطح پر جاری دیگر بہت سے ترقیاتی کاموں کے تعلق سے معلومات دی ہے ۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناگیندرہوناہلی، ڈویژنل آفیسر پرکاش سمیت متعدد محکموں کے افسران موجودتھے۔
