شیموگہ:ویٹرنری کالج کے قریب واقع ریلوے ٹریک پر ایک نوجوان نے ٹرین کے آگے آکر خود کشی کرلینے کا تشویشناک واقع سامنے آیا ہے۔ کاشی پور کے ساکن راکیش راجو نامی شخص کے طور پر اسکی شناخت سامنے آئی ہے۔ساتھ ہی بتایاگیا ہے کہ اس نوجوان کی نعش ٹکڑوں میں برآمد ہوئی ہے۔آج صبح نکلنے والے میسور تالگوپہ ٹرین کے آگے آکر راکیش نے خود کشی کرلی ہے۔ راکیش ویڈیومکسنگ کا کام کیا کرتا تھا۔خودکشی کے پیچھے بس اتنا بتایا جارہا ہےکہ اسکی بیوی اسکے ساتھ نہیں تھی اوربڑی بہن جو کہ ابنارمل بتائی جارہی ہے۔شاید اسی سے مایوس ہوکر راکیش رائو نے خودکشی کرلی ہوگی ۔ باقی کچھ واضح نہیں ہو پایا ہے۔ گذشتہ گھر سے نکلا ہوا راکیش آج ٹکڑوں میں بٹی ہوئی نعش بن کر گھر پہنچا ہے۔
