شیموگہ:دو دن قبل منگلورومیں شیموگہ اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ایشورپانے اذان اور اللہ کے تعلق سے توہین آمیز الفاظ کااستعمال کیاتھا،جس سے ان کی ذہنی کیفیت ظاہرہورہی ہے اور ان کے خیالات میں بُرائی ہی موجودہے۔اس بات کااظہار ضلع کانگریس کے نائب صدر محمد عارف اُللہ جئے ہندنےکیاہے۔انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ انتخابات کے قریب ایشورپاسستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،الیکشن میں فائدہ اٹھانے کی کوششیں ہورہی ہیں ،شیموگہ ایک پُر امن شہرتھا،لیکن ایشورپاجیسے لوگوں کی وجہ سے اس شہرکا امن وامان بگڑگیاہے۔ایشورپاترقیاتی کاموں میں سب سے پیچھے ہیں جبکہ چالیس فیصدکمیشن،فسادات برپاکرنے اور نفرت پھیلانے میں نمبرون ہیں،ایشورپاکو چاہیے کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں،ورنہ آنےوالے دنوں میں ان کے خلاف قانونی سخت جدوجہد کی جائیگی۔
