بی وائی وجیندرا کو وزارت نہیں ملی؛یڈی یورپاکی اُلٹی ہوگئی تدبیر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو بھلے ہی وزیر اعلیٰ کی تقرری میں کامیابی حاصل ہوئی ہو،لیکن انہیں کابینہ کی تشکیل میں شکست ہوئی ہے۔یہاں تک کہ وہ خود اپنے بیٹے بی وائی وجیندرا کو کابینہ میں جگہ دلوانےمیں ناکام ہوئے ہیں۔حالانکہ یڈی یورپا کوپوری امید تھی کہ وہ اپنے بیٹے سیاست میں سرگرم کردینگے،مگر ان کی تدبیر اُلٹی ہوگئی ہے۔یڈی یورپانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد غیر ممکنہ طو رپر بسواراج بومئی کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار بنایا اور انہیں وزیر اعلیٰ بھی بنایا۔اس کے بعدوہ اپنے بیٹے بی وائی وجیندرا کو کابینہ میں شامل کروانے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔دوپہر12 بجے تک بھی یڈی یورپا کرناٹک کے بی جے پی نگران ارون سنگھ کے رابطہ میں رہے اور انہیں کسی نہ کسی طرح سےمنانے کی پہل کرتے رہے۔مگر اس میں انہیںناکامی ہاتھ لگی۔یڈی یورپانے اس بات کی دلیل دی کہ وجیندراپارٹی کو مضبوط کرنے میں سرگرم ہیں،انہیں مناسب مقام دیناہی ہوگا۔اس سے پارٹی میں نئی نسل کی حوصلہ افزائی ہوگی،لیکن ہائی کمان کا کہناہے کہ اگر بی وائی وجیندرا کو پارٹی میں اہمیت دیتے ہوئے وزارت دی جاتی ہے تو یہ کنبہ پروری بدترین مثال ہوگی،اس سے اپوزیشن کو تنقید کرنے کاموقع ملے گا ۔ ہائی کمان نے یہ بھی حوالہ دیاکہ پہلے ہی ایک بیٹے کو رکن پارلیمان بننے کاموقع دیاگیاہے۔مزید ذرائعوں کا یہ بھی کہناہے کہ اگربی وائی وجیندرا کو وزارت دی جاتی ہے تو اس سے پارٹی میں مزید ایک گروہ عمل میں آئیگا،جس سے بدعنوانی پھیلنے کے خدشات زیادہ ہوجائینگے۔جملہ طو رپرسابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکے مستعفی ہونے کے بعد جہاں بومئی کی شکل میں انہیں کامیابی ملی ہے،وہیں بیٹے بی وائی وجیندراکی شکل میں شکست بھی ملی ہے۔سیاسی حلقے میں یڈی یورپاکی اس شکست کو بہت ہی معنی خیز ماناجارہاہے۔