ممبئی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں انتہائی تیز اضافے کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ آگیا، جس کی وجہ سے حصص مارکیٹ میں 3.25 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای سینیکس 625 پوائنٹس کے ساتھ 48956.65 پوائنٹس پر کھلا اور یہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔ فروخت ہونے کی وجہ سے یہ 47888.73 پوائنٹس کی نچلی سطح پر پھسل گیا۔ ابھی یہ 1686.20 پوائنٹس یعنی 3.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ12.47905پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔اسی طرح این ایس ای کا نفٹی بھی 290 پوائنٹس کی گراوٹ سے65.14644پر کھلا۔ اس کے فوراً بعد ہی یہ50.14652پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر اوپر گیا پھر اس کے بعد فروخت شروع ہوئی، یہ گھٹ کر75.14336پوائنٹس پر آگئی۔ ابھی یہ30.3فیصد یعنی 50.489پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ35.14345پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آج ایک دن میں تقریباً ایک لاکھ 69 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں ایک بار پھر پابندیاں لگائے جانے کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
