شیموگہ:۔ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام 15 اگست کوقومی تہوار یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کو شہر کےڈی اے آر پولیس پریڈگرائونڈ میں صبح 9 بجےکے اوقات میںمنعقد کی جارہی ہے۔ وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر اور ضلعی انچارج کے ایس ایشورپا اس دن قومی پرچم بلند کرنے کا پروگرام انجام دیں گے۔ وزیر داخلہ اور چکمگلورو ضلع کے نگران وزیر ارگا گیانیندر ، سابق وزیراعلیٰ اوررکن اسمبلی بی ایس یڈیورپا موجود ہوں گے۔ مہمانوں میں رکن پارلیمان،ایم ایل اے ، ایم ایل سی اورکرناٹک آریہ ویشیا کمیونٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر،سٹی میئر،شیموگہ۔ بھدراوتی سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی صدر، کاڈا صدر ، عوامی نمائندوں سمیت ڈپٹی کمشنر، ضلع پنچایت سی ای او، پولیس ایس پی ، کارپوریشن کمشنر وغیرہ دیگر اہم اشخاص شرکت کریںگے۔
