منگلورو:۔منگلورو کے منگل پیٹ کے ساکن محمد فاضل کے قتل کے الزام میں منگلوروپولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے،جس کے مطابق پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔گرفتار ہونےوالوں کی شناخت سہاس شیٹی(29)،موہن عرف نیپالی موہن(26) گریدھر(23)،ابھیشیک(21)،موہن سنگھ ملزمان ہیں۔اس سلسلے میں منگلورو پولیس کمشنر این ششی کمانے بتایاکہ ان تمام ملزمان کاتعلق براہ راست قتل کےمعاملے سے ہے،ان تمام ملزمان نے سات افراد کے قتل کی سازش رچی تھی جس کے مطابق پہلا قتل 28/ جولائی کو محمد فاضل کا کیاتھا۔قتل کی وجہ کیاہے،اس کیلئے پولیس ابھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔قتل کی واردات کے بعد تمام ملزمان فرار ہوچکے تھے،آج صبح30.5 بجے ان تمام ملزمان کو اُڈپی ضلع کے اُدیاورمیں گرفتارکیاگیاہے۔پولیس نے محمد فاضل قتل کیس میں سب سے پہلے قتل کی واردات کیلئے استعمال کی جانے والی کار کا پتہ لگایاتھا،اجیت نامی شخص نے ملزمان کو یہ کار کرایہ پر دی تھی۔اسی بنیاد پر پولیس نے تحقیقا ت کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج کر بعدمیں پولیس کسٹڈی میں لیاجائیگا۔وہیں دوسری جانب پراوین نٹارو کے قتل کے معاملے میں مزید دوملزمان کوگرفتارکیاہے،جس میں صدام(32) اور حارث(42) شامل ہیں۔واضح ہوکہ پراوین نٹاروکے قتل کے معاملے میں پہلے ہی دو ملزمان گرفتارہوچکے ہیں اس طرح سے چارملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔28جولائی کو سائونورکے ذاکر اور شفیق بلارے کوگرفتارکیاگیاتھا اور ان کی اطلاعات کے مطابق حارث اور صدام کو گرفتارکیاگیاہے۔
