این آئی اے کے چھاپوں کے خلاف شیموگہ میں پی ایف آئی کے کارکنوں کازبردست احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ملک بھرمیں پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے آج شیموگہ میں پی ایف آئی کے کارکنوں نے بڑے پیمانے احتجاج کیا۔شہرکے امیراحمد سرکل میں آج دوپہر پی ایف آئی کے کارکنوں نے اچانک راستہ روک کر احتجاج کرتے ہوئے این آئی اے کی کارروائی کو غلط قرار دیااور کہاکہ یہ کارروائی پی ایف آئی ختم کرنے کیلئے کی جارہی ہے اور اس کے کارکنوں کو توڑنے کی کوشش ہے،لیکن پی ایف آئی اس طرح کی کارروائیوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیاکہ پی ایف آئی کے کارکنوں کوفوری طورپر رہاکیاجائے،اگر رہانہیں کیاجاتا ہے توبڑے پیمانے پراحتجاج کیاجائیگا۔احتجاج کے دوران بتایا گیا ہے کہ حکومت اور سنگھ پریوار مسلمانوں میں سماجی سرگرمیوں کیلئے کام کررہی پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے،لیکن اس کیلئے پی ایف آئی یا ایس ڈی پی آئی قدم پیچھے ہٹانے والوں میں سے نہیں ہے۔اس موقع پر پی ایف آئی کے ضلعی صدر عبید اللہ،ایس ڈی پی آئی صدرعمران سمیت دیگر کارکنان موجودتھے۔