قربانی کے چرم کے مافیا کو ناکام بنائیں:محمد غوث

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ الھدیٰ برقعہ ہائوس کے مالک محمد غوث نے مسلم برداری جو امسال قربانی دے رہے ہیں ان سےمطالبہ کیا ہے کہ مسلمان بھائی جو ہرسال ہزاروں روپئے خرچ کرکے جانوروں کو خریدتے ہیں اوراسکو اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں ، قربان کئے گئے جانوروں کا چمڑا جو اکثر مساجد کے حوالے کردیا جاتا ہے اوروہ اس چمڑے کو فروخت کرکے اس سے ملنے والی رقم سے مدارس اسلامیہ اپنے اخراجات پورا کرتے ہیں ۔ لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے 4 سالوں سے مسلسل چمڑے کی قیمتوں میں گراوٹ کردی گئی ہے۔ فرقہ پرست حکومت جب سے اقتدارپر آئی ہے اُس وقت سے چرم کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے مدارس کو دئیے گئے قربانی کے چرم کو فروخت کرکےبھی مدارس کے ذمہ داران کو فائدہ نہیں ہورہاہے۔چرم کی قیمتوں میں گراوٹ لانا دراصل بی جے پی والوں کی کوئی چال ہوسکتی ہے کیونکہ چمڑے کا ایک وسیع کاروبار بی جے پی کارکنان کے پاس ہے اور بقرعید کے دوران ملنے والے بے شمار چمڑے سے انکے کاروبارمیں حد سے زیادہ اضافہ ہوتا ہے اور منافع کمایا جاتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے 4 سالوں سے یہ لوگ چمڑے کی قیمت میں گراوٹ کررہے ہیں تاکہ انہیں فائدہ پہنچ سکے۔ ہمارے مسلم بھائیوںسے میری گذارش ہےکہ موجودہ چمڑے کی قیمت گھٹ کر محض 50 سے 100 کے اندر ہوچکی ہے ، لہٰذا س سے اگرکسی کو فائدہ ہے تو وہ صرف اورصرف بی جے پی والوں کو۔ بقیہ مساجد کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ہے۔ میری تمام مسلمان بھائیوںسے گذارش ہے کہ امسال جو بھی قربانی دے رہے ہیں وہ قربان کئےگئے جانوروں کے چرم کو مدرسوں کو دینے کے بجائے کہیں کھلی جگہ میں دفن کردیں، اوراسکی قیمت کے مطابق مدارس کوچندہ ادا کیا جائے۔اگرہم تمام لوگ اگلے 2 یا 3سالوں تک اسطرح کریںگےتو چمڑے کے دام اپنی مناسب جگہ پر پہنچ سکتے ہیں تب جاکر ہمارے مدارس کو بھی فائدہ پہنچ سکےگا ۔