کانگریسی ریاست کو پانی نہیں کوویڈ کی بیماری دیں گے : ایشورپا کی تنقید

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: کانگریسی کرناٹک کو پانی کے بجائے کوویڈ دیںگے۔اس بات کی تنقید وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کوویڈ انفیکشن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسےوقت میں کانگریس لیڈر کوویڈ کے اصولوں کوپامال کرتے ہوئے میکے داٹومنصوبے کا مطالبہ کر تے ہوئے پیدل احتجاج کررہےہیں یہ کس حدتک درست ہے؟۔ 8000 سے زیادہ لوگ پہلے ہی اس پیدل احتجاج میں حصہ لے چکے ہیں۔ خود ڈی کے شیوکمار ہی بغیر ماسک کے کوویڈ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی کے شیوکمار کو چیف منسٹر بننے کا خواب ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ میکے داٹو منصوبے کو اپنا سیاسی ہتھیار بنا رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بخار ہوگیا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ سبھی سے التجاء کی جارہی ہے کہ وہ پیدل احتجاج بند کردیں، گھر چلیں جائیں ، اپنی صحت کا خیال رکھیںاور اپنے ساتھ ساتھ ریاست کی عوام کا بھی تحفظ کریں اوراپنی ضد چھوڑ دیں۔ نندیتا خودکشی معاملے کے متعلق کیمانے رتناکر کے بیان پر اپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ نندیتا خود کشی کا معاملہ کیمانے رتناکر کے وزیر ہونے کے دور ان بھی رہا ہے ، لیکن اس وقت انہوں نے سی بی آئی کو اس کیس کی چھان بین کا ذمہ کیوں نہیں سونپا؟۔ وہ اس وقت اس بات پر کس لئے زوردے رہے ہیں اسکا کچھ پتہ نہیں لیکن انہیں میرا جواب دینا چاہئے۔