شیموگہ:۔شہرکے سرجی اسپتال میں خدمات انجام دینےوالے ماہرینِ اطفال ڈاکٹر۔ ستیش (47) کو برین ہیمرج ہونے کی وجہ سے بدھ کی صبح انتقال ہوگیا ۔وہ تین دن قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ اترا کنڑ کے دورے پر گئے تھے اور اچانک بیمار ہو گئے، وہاں علاج کے بعد انہیں شیموگہ سرجی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا،لیکن علاج ناکام ہونے کی وجہ سے وہ فوت ہوگئے۔واضح ہوکہ ڈاکٹر ستیش کی آنکھیں عطیہ کی گئی ہیں۔
