نام کے ساتھ نقشہ بھی بدلنے کی ضرورت ہے:افتخاراحمد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شہرکے ٹیپونگر مین روڈ پر ٹیپوسلطان شہید کے نام سے ایک تختی لگائی گئی ہے یہ دیکھنے کیلئے نہایت خوبصورت ہے،شہرکے بڑے مسلم اکثریتی علاقوں میں یہ محلہ بھی شامل ہے،جس طرح سے اس محلہ کے نام کی تختی خوبصورت بنائی گئی ہے،اسی طرح سے محلے کے حالات کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار سماجی کارکن افتخاراحمد خان نے کیاہے۔انہوں نےاس تعلق سے بتایاکہ ٹیپونگر شہرکے مسلم اکثریتی علاقوں میں سے ایک اہم محلہ ہے،اس محلے میں کئی طرح کے بنیادی مسائل ہیں،خصوصاًنوجوانوں میں تربیت کی کمی ہے،محلے میں صا ف صفائی کافقدان ہے،اس کے علاوہ نوجوانوں میں کئی سماجی برائیاں بھی ہیں،ان تمام برائیوں کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔یہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کو تعلیم یافتہ بنائیں کیونکہ تعلیم کے ذریعے سے ہی قوم کی پسماندگی کو دورکیاجاسکتاہے۔اس کے علاوہ یہاں کئی لڑکیاں مرتدہونے کی دہلیز پر ہیں،ایسے میں ہمیں ان کی اصلاح کرنےکیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے،ان تمام کاموں کواُسی وقت پوراکیاجاسکتاہے جب یہاں کے ذمہ داران آپسی رنجشوں کو بھلا کر سماجی مسائل پر کام کرتے ہیں ۔