شیموگہ :معاشرہ کو خوبصورت بناتے ہوئے دنیا بہت خوبصورت ہے اس بات کو ثابت کرنے والے ہمارے بیوٹیشن ہیں۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے دیہی ترقی اور ضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے شیموگہ تعلقہ کے بیوٹیشن اسوسیشن کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کے دوران ہرطرح کے شعبہ جات نے مشکلات کا سامنا کیا ہے۔اسطرح کے حالات میں ایک ہوکر سب کو ساتھ لیکرآگے بڑھنا صحیح اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوٹیشن کی اسوسیشن میں زیادہ سے زیادہ ممبروں کو شامل کیاجانا چاہئے تاکہ انہیں کویڈ لاک ڈائون جیسے حالات میں راشن کٹ یا دیگر سہولیات کی مناسب فراہمی کی جاسکے۔ اسی دوران انہوں نے محکمہ لیبر میں بیوٹیشن کا بھی اندراج کروانے کی ہدایت تقریب میں شریک لیبر آفیسر وشوناتھ کو دی ہے۔ اس موقع پر تعلقہ بیوٹیشن اسوسیشن کی صدر ریکھا ستیش، جے ڈی ایس کے جنرل سکریٹری ایم شری کانت، کارپوریٹر ایچ سی یوگیش، سٹی میئر سونیتا انپا، ریاستی صدر این ناگوینی، ضلعی کانگریس صدر انیتا کمار وغیرہ موجودتھے۔
