شیموگہ:۔یوں تو اپنے بچوں کوتعلیم یافتہ بنانے کی خواہش ہر والدین کو ہوتی ہے،لیکن والدین کی اس خواہش کوبہت کم بچے ہی ایمانداری کے ساتھ پوری کرتے ہیں،اپنے والدین کی خواہش کو پوراکرنے والے بچوں میں ڈاکٹر روبینہ بانو بھی ایک ایسی قابل طالبہ ہیں جنہوں نے میڈیکل سائنس کی دُنیا میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے ۔ ڈاکٹر روبینہ بانونے شیموگہ انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنس میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی،ان کی یہ منزل یہیں ختم نہیں ہوئی،بلکہ انہوں نے مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیجاپورکی الامین میڈیکل کالج میں ایم ڈی جنرل میڈیسن میں اول نمبرات سے کامیاب ہوتے ہوئے ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر روبینہ بانوکی بچپن سے ہی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر بنے،انہوں نے اپنی خواہش کو صرف زبانی طو رپر انجام نہیں دیا بلکہ عملی طورپر بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔شہرکے آر ایم ایل نگر میں مقیم ان کے والدمحمد سمیع اللہ اور والدہ نےروبینہ بانوکو تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی پسندکے مطابق تعلیم حاصل کرنے کیلئے مکمل تعائون کیا، والدین کی رہنمائی اور ڈاکٹر روبینہ بانوکی کوششوں کی وجہ سے روبینہ بانو کو آج جو کامیابی ملی ہے وہ پوری قوم کیلئے باعثِ فخرہے۔
