شیموگہ:۔گستاخ رسول ﷺنرسنگ آنند سوامی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سُنی جمعیۃ العلما ء کمیٹی کی جانب سے ضلع انتظامیہ دفتر کے روبرو احتجاج کیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی منظر محسن اور مفتی عاقل رضا مصباحی خطیب وامام سنی جامع مسجد نے کہاکہ پھر ایک مرتبہ حضرت محمدﷺکی شان اقدس میں نرسنگ آنند نامی شخص نے دلی کے پریس کلب میں گستاخانہ کلمات ادا کرتے ہوئےتمام مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروع کیا ہے ۔ شان اقدس میں ذرابرابر بھی گستاخی ہم برادشت نہیں کرسکتے ۔ایسے ملعون شخص کوفوری طور پرگرفتار کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ ملک کے مختلف مقامات پراس شخص پر ایف آئی آر درج کئے جانے کے باوجوداب تک اسےگرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سرزمین ہند امن کی زمین ہےایسی سرزمین پر اس طرح کے سوامی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہےیہ شخص سوامی نے بلکہ ملک دشمن ہے۔اس موقع پر سنی جمعیۃ العلماء کمیٹی صدرعبدالستار بیگ نظامی،آفتاب پرویز۔ سکریٹری اعجاز پاشاہ۔مولانا قاضی سید اشرف حسین۔مولانا سہیل احمد غزالی۔مولانا مبارک حسین محسن رضوی۔مولانا عبدالحفظ۔مولانا عبدالجلیل ۔مولانا بشیرالدین نوری سمیت دیگر افراد موجودتھے۔۔۔
