سیلاب متاثرین کیلئے جمیعت العلماء کی جانب سےا مداد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:(انقلاب نیوزبیورو):۔ جمعیت علماء شاخ ضلع داونگیرے کی جانب سے علماء کرام کا ایک وفدجس میں  مولانا سمیع اللہ قاسمی۔ مفتی انیس الرحمٰن قاسمی ۔مولانا فیاض قاسمی۔ مولانا عبدالرحمن قاسمی مولانا سلمان شاہی اور ساجد۔ مہاراشٹر شمالی کرناٹک کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 79ہزارروپئےصوبائی جمعیت علماء کرناٹک کے ذمہ داران حضرت مولانا مفتی افتخار قاسمی،مولانا زین العابدین ، مولانا مفتی شمس الدین کے سپرد کیا تاکہ یہ امدادی رقم متاثرین کے کام آئے۔بندگان خدا کوسیلاب کی وجہ درپیش حالت سےملت اسلامیہ کی جانب سےیہ امداد عنایت ہوئی وہ متاثرین تک اور متاثرین کی دعائیں اہل خیر احباب کیلئے نجات کا باعث بنے ۔متاثرین اور اہل خیر احباب کے درمیان پل کی مانند جمیعت علماء بھی خدمت خلق کی اس عظیم ذمہ داری سے ملک میں وقتاً فوقتاً  وقوع پذیرہونےوالے آفات کے موقعوں پر بلاتفریق مذہب و ملت خدمت کے جذبہ کے تحت جمعیت کے حوصلوں کو استقامت ملے ۔اس موقع پر جمیعت علماء ضلع صدر مولانا سمیع اللہ قاسمی نےاپنے خیالات کااظہار کیا۔