وزیراعظم مودی کو داڑھی منڈوانے کیلئےچائے والے نے بھیجے100/روپئے

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

دہلی:۔وزیر اعظم نریندرمودی کو داڑھی منڈوانے کیلئے مہاراشٹرکے بارہ متی کے ایک چائے فروش نے100 روپئے کا منی آرڈر کیاہے۔اس سلسلے میں مقامی میڈیانے رپورٹ کی ہے۔چائے فروش کا کہناہے کہ پچھلے ڈیرھ سال سے کوروناکی وجہ سےلوگ بے روزگارہوئے ہیںاور غیر منظم شعبے کے مزدور پریشانیوں کاسامنا کررہے ہیں۔انیل مورے نامی شخص نے وزیر اعظم کو بھیجے ہوئے مکتوب میں یہ بھی کہاہے کہ اگر وزیر اعظم کو کچھ بڑھاناہی ہے تو وہ روزگار کے مواقع بڑھائیں نہ کہ اپنے چہرے کی داڑھی بڑھانے کیلئے وقت ضائع کریں،اس لئے میں اپنی جانب سے وزیر اعظم مودی کو100/روپئے بھیج رہاہوں اور اس کا مقصدکسی کا دل دکھانانہیں ہے،ہم وزیر اعظم کا احترام کرتے ہیں اور وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ملک کے بےروزگارلوگوں کا احترام کرتے ہوئے انہیں مالی امدادفراہم کریں۔