بیف پر پابندی کا معاملہ ،کورٹ نے دیا حکومت کو موقع

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت میںماہ ڈسمبر میں گائوکشی کے قانون کو نافذکیاگیاتھا،جس کے بعد مختلف تنظیموںنے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیاتھا۔اس معاملے کے اہم مدعی اڈوکیٹ رحمت اللہ کوتوال نےاس معاملے کو لیکر عدالت میں مسلسل حق کیلئے آوازاٹھائی۔آج عدالت نے اس معاملے کی سنوائی کرنے کے بعد کرناٹکا حکومت کو تین ہفتوںمیں اس معاملے کے تعلق سے مکمل جواب داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔رحمت اللہ کوتوال نے بتایاہے کہ عدالت نے اس آرڈیننس کو قانون میں تبدیل کرنے کے بعد کرناٹکا حکومت سے جواب طلب کیاتھا اور طرفین کو سراز نوطریقے سے دستاویزات جمع کرنے کی ہدایت دی تھی۔اس کے بعد مدعی نے عدالت میں اپنے دستاویزات جمع کئے لیکن حکومت کی جانب سے پیش رفت نہیں کی گئی تھی،جسے لیکر عدالت نے آج حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے تین ہفتوںمیں عدالت میں جواب درج کروائیں۔اس معاملے کی اگلی سنوائی27مئی کو ہوگی۔