شیموگہ:۔شیموگہ اور ہولے ہنور کے روڈ سے جوڑنے والے ریلوے لائن کے فلائی اوور کاکام کم وبیش مکمل ہوچکاہے ،جلدہی اس فلائی اوورکو استعمال میں لانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔بی ایچ روڈ سے چکل کے درمیان جو ریلوے لائن تھی،اس ریلوے لائن پر ہمیشہ ٹرافک جمع ہواکرتی تھی، ٹرافک جام کو روکنے کے مقصد سےیہ فلائی اوور بنایاجارہاتھا اور فلائی اوور کا کام کم وبیش مکمل ہوچکاہے ،لیکن قریب65 میٹر لمبے برڈج کو تعمیر کرنے کیلئے ریلوے سےمنظوری ملنی باقی ہے جو ایک ہفتے کے اندر منظوری ملنے کے امکانات ہیں۔44 کروڑ روپیوں کی لاگت سے نیشنل ہائی اتھاریٹی نے اس برڈج کا کام مکمل کیاہے۔واضح ہوکہ یہ فلائی اوور جتنا استعمال کیلئے آسان ہے وہیں شیموگہ کیلئے خوبصورتی کی ایک مثال بھی بننے جارہاہے۔
