دنیا میں خون کے عطیہ سے بہتر کوئی عطیہ نہیںہے: پروفیسر بی آر دھننجے

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ : تمام عطیات سے افضل خون کا عطیہ ہے۔ دنیا میںخون کے عطیہ سے بہتر کوئی صدقہ نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ فرسٹ گریڈکالج کے پرنسپل پروفیسر دھننجے بی آر نے کیا ہے۔انہوں نے آج گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے احاطے میں انڈین ریڈ کراس آرگنائزیشن، رضاکارانہ خون کاعطیہ کرنے والی سروس آرگنائزیشن اور این ایس ایس یونٹس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے پرنسپل پروفیسر || دھننجئے بی آر کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے، طالب علموں نے بہت زیادہ خون عطیہ کرکے استادکی خدمت کوتہنیت پیش کی ہے۔استاد کی خدمات کو اس طریقہ کار سے سراہا جانا بھی قابل تحسین عمل رہا ہے۔طالب العلموںکے اس عمل سے پرنسپل بہت خوش ہوئے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ضلع میں خون کی بہت کمی ہے۔ اس پر قابو پانے کیلئے ہمارے کالج کے 300 سے زائد طلبہ نے سال میں دو بار خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت میں مصروفیت کا مظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کالج میں تمام سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی مہذب بنا چکے ہیں۔ پروگرام میں مقرر پرنسپل ڈاکٹر || وشنومورتی نے کہا کہ طلباء کو بچپن سے ہی خون کے عطیہ میں شامل ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ہزاروں طلباء نے اپنے خون کی جانچ کروائی اور ان کے بلڈ گروپ کے ٹیسٹ کئے گئے۔خون کے عطیہ کے اس بڑے کیمپ میں، جی وجئے کمار، آر گریش ،ڈاکٹر || وینا ایم وی، ڈاکٹر پورنیما ایس وی، اسکاؤٹ ڈویژن کے روور آفیسر باسوانیپا وغیرہ موجود تھے۔