شیموگہ:بچوں کیلئےتعلیم بہت ضروری ہے اور حکومت پسماندہ طبقات کو تعلیم دینے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔ طلباء کی کسی بھی پریشانی کا مناسب جواب افسران کو دینا چاہئے۔ان باتوں کااظہار رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےمحکمہ بہبودی سماج کے زیر تعمیر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پوسٹ میٹرک لڑکوں کے کالج کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پربات کرتے ہوئے کیا ہے۔ ایم ایل اے نے اپنے خطاب کے بعد جب بچوں سے بات چیت کی توبچوں نے بتایا کہ ہاسٹل کی صفائی اور دیکھ بھالی ،کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ایک اورطالب علم نےبتایا کہ پینے کے صاف پانی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کی درخواست کی۔ ایک اور طالب علم کے اعلیٰ عہدیدار نے ہاسٹل کا دورہ کیا اور درخواست کی کہ ہاسٹل کے نظام پر توجہ دی جانی چاہئےاور ہاسٹل کی لائبریری میں اعلیٰ تعلیم کیلئے مددگار کتابوں کو رکھنے کی درخواست کی ۔رکن اسمبلی نے اسکے ردعمل میں بتایا کہ افسران /عملے کو طلباء کیلئے اچھا کھانا دینے کیلئے ضروری اقدامات کرنا چاہیے۔ ہاسٹل کی دیکھ بھال کیلئے اچھی تعداد میں عملہ مقرر کر دیا گیا ہے اور افسران اورعملے کو اس سلسلے میں انتہائی احتیاط اور توجہ دینا ضروری ہے۔شہر میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے 70 گاڑیاں اور اضافی 20 گاڑیاںمقرر کی گئی ہیں۔ ہاسٹلوں کیلئے بھی گاڑیوں کا انتظام کیا جائیگا۔شہر میں مسلسل شفاف پانی کی سہولیات کیلئے95 کروڑ کی مالیت والے منصوبے کیلئےٹینڈر بلایا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد مسلسل پانی میسر ہوگااور 24X7 منصوبہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سینٹرلائبریری بہترین بنائی گئی ہے اور اسے طلباء کو استعمال کرنا چاہیے اورساتھ ہی ضروری کتابوں کی فہرست تیار کرکے حکام کو پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ میئرسنیتا انپا نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے، عمارت جب نئی ہوتی ہے تو خوبصورت ہوتی ہے۔ لیکن اسکو ہمیشہ خوبصورت بنائےرکھنے کی ذمہ داری صرف محکمہ یا بلدیہ پرہی نہیں بلکہ ، طلباء کو بھی اپنے کمرے اورہاسٹل کو صاف ستھرا رکھنے کے قابل ہونا چاہیے۔
