شیموگہ: ۔پچھڑے طبقات کیلئےسال 2019 -20کیلئے مختص کردہ رقم کو دوسری ضروریات وترقیاتی کاموںمیں تقسیم کرنے کی مذمت میں کرناٹکادلت سنگھرش سمیتی کےکارکنوںنے ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نےالزام لگایا کہ حکومت نے دلتوں کی فلاح و بہبود ی کیلئے ان کی ذات کے مطابق بورڈکارپوریشن قائم کیا گیاہےاوربجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ شیموگہ میں ایس سی پی اور ٹی ایس پی کے فنڈزکو ودیا نگر کے پرینکا کالونی میںایک نجی لے آؤٹ کی روڈ اورنالیوں کی ترقی کیلئے استعمال کیاگیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دلتوں کے لئے مختص رقم کو استعمال کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کنوینئر ٹی ایچ۔ ہا لیشپا ، شیوکمار ، جگو ، پرمیش ، کرشنپا اور آنند وغیرہ موجودتھے۔
