150 مستحق خاندانوں میںفی کٹ1500 روپئے، جملہ 2 لاکھ25ہزارروپئے مالیتی راشن کی تقسیم
شیموگہ:۔صفا بیت المال شیموگہ شہر میں پچھلے کئی سالوں سے خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے غریب ومستحق افرادکی مددکرتا آرہاہے،جس میں غریب بیوائوں کیلئے ماہانہ وظیفہ کے طور پر رقم اداکی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ماہ رمضان کی آمد پرشہرکے مستحق وغریب افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے رمضان راشن کٹ کا بھی انتظام کرتاہے۔جس کے پیش نظرصفا بیت المال شیموگہ کی زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی شہرکے جملہ 20 محلوںمیں منتخب نمائندوںکے ذریعے سے تحقیقات کے بعد150 مستحق افرادمیں رمضان راشن پیاکیج دیاگیاہےجس میںایک ماہ کا مکمل راشن موجودہے۔اس سلسلے میں صفابیت المال کی جانب سے جلسہ کاانعقاد کرتے ہوئےرمضان راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔صفابیت المال ہر سال ماہِ رمضان سے قبل غرباء و مستحقین کی سہولت کے لیے یہ راشن تقسیم کرتا ہے اس سال بھی2لاکھ 25ہزارروپے مالیتی رمضان کاراشن مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔جلسہ کاآغازقاری عبدالباسط کی تلاوت پاک سے ہوا اورنعت پاک کا نظرانہ مولانا مجتبیٰ نے پیش کیا۔مہمانانِ خصوصی کے طور پر مدرسہ مظہر العلوم کے مہتمم مفتی مجیب اللہ،مولانا افتخار،ایم جی غوث،سید سمیع اللہ،حافظ سرفراز،حبیب اللہ شریف،سعودی موجودتھے۔اس کے علاوہ صفابیت المال شیموگہ کے صدر مولانا عثمان رشادی،سکریٹری محمد فاروق رشادی،خزانچی عبدظاہر ،مفتی سالم،حافظ بشیرسمیت دیگر کارکنان موجودتھے۔شکریہ کے فرائض صفابیت المال کے سکریٹری نے انجام دئیے۔جلسہ کااختتام مولاناعثمان رشادی کی دعاسے ہوا۔
