پچھلے دو سالوں میں عصمت دری کا معاملہ پہلا نہیں ، پورے 1168 معاملات ہوئے ریاست میں درج 

Uncategorized
بنگلور : میسور میں ہونے والی عصمت دری کی واردات کو لے کر چاروں طرف سے احتجاجات ہورہے ہیں اور میڈیامیں عصمت دری کے اس معاملے کو حد سے زیادہ بڑھاوا دیا جارہاہے لیکن ریاست کی عوام کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پچھلے دو سالوں کے دوران ریاست میں عصمت دری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ پورے 1168 معاملات ریاست کے مختلف علاقوں میں درج کئے گئے ہیں ۔ سال 2019 جنوری سے لے کر مئی 2021 تک ریاست میں 1168 عصمت دری کے معاملات درج کئے گئے ہیں اور ان میں 22 معاملات اجتماعی عصمت دری کے ہیں ۔ ریاست میں 18خواتین کی عصمت دری کے بعد قتل بھی کیا گیا ہے ، بھارت میں نربھیا عصمت دری معاملے کے بعد سخت قوانین بنائے گئے ہیں لیکن پچھلے دو سالوں میں ریاست میں عصمت دری کے جرائم میں اضافہ بھی ہونے لگا ہے ۔ سال 2019 میں استحصال ، جہیز حراسانی ، کڈنیپ جیسے جملہ 10227 معاملات درج ہوئے ہیں ، سال 2020 میں یہ تعداد بڑھ کر 10761 ہوچکی ہے ، سال 2021 کےمئی کے اواخر تک 4401 معاملات درج ہوئے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے کہ کورونا کے دوران جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے بلکہ کورونا کے دوران بھی 400 معاملہ عصمت دری و جنسی حراسانی کے پیش آئے ہیں۔