زمین کے سروے کیلئے70لاکھ روپئے رشوت طلب:دوافراد گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔انسداد بد عنوانی بیورو(اے سی بی) بنگلور یونٹ کے افسران نے محکمہ مال گزاری کے شعبہء اراضی دستاویزات کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر آنند کمار اور کنٹراکٹ پر کام کر رہے ملاز م ا میش کمار کو گرفتار کیا ہے۔اے سی بی افسران نے آنند کمار کے مکان پر چھاپہ مار کر نقد25.30لاکھ روپئے اور70لاکھ روپئے کے تین چیک سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے ہیں۔افسران نے امیش کمار کے علاوہ شعبہ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرسمالتا اور سروئیر سرینواس چار کی رہائش گاہ پر چھاپے مارکر کر غیر قانونی طریقہ سے خریدے گئے اثا ثوں کے دستا ویزات ضبط کئے ہیں۔افسران ضبط شدہ جائیداوں کی قیمتوں کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ اے سی بی افسران نے بتا یا کہ بنگلور دیہی ضلع ناگا داساپورہ دیہات کے رہنے والے ایک کسان کی ز مین کاتنازعہ چل رہا تھا،اس دوران ہائی کورٹ نے محکمہ مال گزاری کو کدرے گیرے دیہات میں واقع اس کسان کی ز مین کا سروے کر کے دستاویزات فراہم کر نے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ کسان عدالت کا حکم لے کر بنگلور ساؤتھ تعلقہ کے محکمہ مال گزاری کے دفتر پہنچا وہاں اس نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر آنند کمار سے ملاقات کی،آنند کمار نے سروے کر کے دستاویزات فراہم کر نے کے لئے70لاکھ رشوت کی مانگ کی،اس کسان نے پیشگی کے طور پر20لاکھ روپئے پیش کئے،اس کے باوجود آنند کمار بقیہ50لاکھ روپئے کی رشوت کے لئے دباؤ ڈالنے لگا تا۔ کسان نے ما یوس ہو کر اے سی بی میں شکایت درج کروادی اس شکایت پر اے سی بی افسران نے آنند کمار اور امیش کمار کے علاوہ سما لتا اور سرینواس آچاریہ کے مکانوں پر چھاپے مارکر کئی دستا ویزات ضبط کئے ہیں۔