داونگیرے:(انقلاب نیوزبیورو):۔محکمہ ضلع پولیس میں کانسٹیبل کے طورپر خدمات انجام دے رہے 28 سالہ چیتن جوکہ آج صبح پریڈمیدان میں تربیت کے موقع پر بندوق کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی جس کی وجہ سے کانسٹیبل چیتن شدید زخمی ہوئے،جنہیں فوری طو رپر سٹی سینٹرل اہسپتال لے جایا گیا مگر علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے۔کانسٹیبل چیتن چنگیری تعلقہ کے ملہال قصبہ کے ساکن ہیں اور انہوںنے سال 2012 میں محکمہ پولیس میں شامل ہوتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔اس موقع پر ضلع ایس پی سی بی ریشیانت اورائی جی پی روی نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیااور اس حادثہ کے تعلق سے مزید تحقیق کیلئے محکمہ کو ہدایت جاری کیں۔چیتن کی موت پر محکمہ پولیس کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔
