شیموگہ: شہر کےقلب میں واقع سنی مرکزی قبرستان میں پچھلے کئی دنوں سے غور کیا جارہا ہے کہ یہاں عملیات جیسی غلط حرکتیں انجام دی جارہی ہیں۔اس بات کی اطلاع میونسپلٹی صدیق نے دی ہے۔ انہوں نے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ قبروں کے اندر نہ جانے کون کونسی چیزیں ہڈیوں کے ساتھ عملیات کرکے دفنایا جارہاہے۔ قبرستانوں میں اسطرح کی حرکتوں کو انجام دینا ہمارے لئے بہت ہی شرم کی بات ہے۔ لہٰذا شہر کی عوام ، ذمہ دار تنظیموں اور سُنی جمعیۃ العلماء کمیٹی، سنی جامع مسجد کمیٹی سے گذارش ہے کہ ایسی حرکت کرنے والوں پر غور وفکر کریں اور ان پر سخت سے سخت کارروائی کرنے کیلئے میونسپلٹی صدیق نے اپیل کی ہے۔
