سڑک حادثے میں ٹیچر ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ : شہر کے وینوبا نگر میں اسمارٹ سٹی تعمیراتی کاموں کے خلل کی وجہ سے پیش آنے والے   سڑک حادثے میں ایک اسکول ٹیچر کی ہلاکت واقع ہوئی ہے ۔ شہر کے کروشی نگر کے ساکن اور گوپالہ کے ہیچ بی کا لونی سرکاری اسکول کے معلم رنگا ناتھ ہلاک ہونے والاشخص ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ اسمارٹ سٹی تعمیراتی کام کے لئے سڑکوں کی کھدائی کی گئی تھی ، اس دوران ایک ٹپر کے پچھلے حصے میں انکی موٹر بائک آگئی ، رنگناتھ نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا باوجود اسکے بھاری بھرکم پہیہ سر پر سے گزرجانے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلا ک ہوئے ۔ اس سلسلے میں وینوبانگر پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔