جن دھن اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد بڑھ کر 43 کروڑہوئی

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت بینک کھاتہ داروں کی تعداد بڑھ کر 43 کروڑ ہو گئی ہے اور ان کھاتوں میں جمع رقم 1.46 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ہفتہ کو یہ معلومات دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہاہے کہ حکومت کی فلیگ شپ مالیاتی شمولیت اسکیم نے عملدرآمد کے سات سال مکمل کر لیے ہیں۔ PMJDY کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2014 کو کیا تھا۔ اس کے علاوہ ، یہ مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے 28 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔یہ قومی مشن لوگوں کی مالیاتی خدمات یعنی بینکنگ ، ترسیلات کی سہولیات، قرضوں ، انشورنس،پنشن کی سہولیات تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 اگست 2021 تک نیم شہری اور دیہی علاقوں میں جن دھن کھاتہ داروں کی کل تعداد 43.04 کروڑ ہو گئی ہے۔ اس میں سے 55.47 فیصد یا 23.87 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈر خواتین ہیں اور 66.69 فیصد یعنی 28.70 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈر مرد ہیں۔وزارت کے مطابق اس اسکیم کے پہلے سال میں 17.90 کروڑ جن دھن اکاؤنٹس کھولے گئے۔وزارت نے کہا کہ اوسط ذخائر میں اضافہ اکاؤنٹس کے استعمال میں اضافہ اور کھاتہ داروں میں بچت کی عادت کا ایک اور اشارہ ہے۔ جن دھن اکاؤنٹ ہولڈرز کو جاری کردہ روپے کارڈز کی تعداد 31.23 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔