سپریم کورٹ نے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کا پتہ لگانے کے لیے  بین الاقوامی ٹاسک فورس کے قیام سے کیا انکار 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ سپریم کورٹ نے کورونا کے ڈیلٹا ویرنٹ اور اسٹرین کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی ٹاسک فورس کی تشکیل کو مسترد کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ درخواست گزار کا مطالبہ پورا کرنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، اگر وہ چاہے تو حکومت کے سامنے مطالبہ رکھ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے سائنسدانوں کے ساتھ ایسی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دینا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ، آپ اس کی اپیل حکومت سے کیوں نہیں کرتے ؟ کیونکہ یہ سب کچھ حکومت کے پالیسی اتھارٹی کے تحت ہے۔ چاہے وبا سے نمٹنا ہو یا بین الاقوامی سطح پر تعاون یا تفتیش کے لیے پالیسی بنانا ہو۔ ہم حکومت کو ہدایات نہیں دے سکتے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرکورونا کے نئے اور پیچیدہ ڈیلٹا ویرینٹ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا حکم دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس حقیقت کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ ڈیلٹا کی اقسام لیبارٹریوں سے نکلی ہیں یا وائرس کی قدرتی نشوونما ہے۔