شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ شہر کے نوجوان ٹیکس پرایکٹیشنر آڈیٹر ظفر اللہ ستار خان قادری کو شیموگہ ڈسٹرکٹ ٹیکس پرایکٹیشنر کی جانب سے انکی 20 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ آڈیٹر ظفراللہ ستا رخان قادری بطور پر ٹیکس پرایکٹیشنر 20 سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں اسکے علاوہ وہ مختلف تنظیموں میں رہ کر خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں مرکزی حکومت کے ٹیکس ویب پورٹل میں آئی خرابی کو لیکر ظفر اللہ خان نے مرکزی حکومت میں اپنا اعتراض درج کروایا تھا جس کے فوری بعد وزیر مالیات نرملا سیتارامن نے ویب سائٹ کو بنانے والی انفوسس کمپنی کو لتاڑتے ہوئے ویب سائٹ کو جلدازجلد درست کرنے کا حکم دیا جبکہ ظفراللہ خان قادری کے اس ٹیوٹ پر لاکھوں لوگوں نے ساتھ بھی دیا۔ تہنیتی جلسہ میں ظفراللہ خان قادری کی اہلیہ اوربیٹیاں موجودتھیں۔
