انسداد گائوکشی قانون کے تعلق سے فیصلہ ہوگا15/اکتوبر کو

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔انسداد گائوکشی قانون کے تعلق سےکرناٹکا ہائی کورٹ میں آج یعنی 8 ستمبر کو فیصلہ سنایاجاناتھا،لیکن حکومت کی طرف سے عدم نمائندگی کی وجہ سے آج ہونے والافیصلہ مزید15 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کیاگیاہے۔آج کرناٹکا ہائی کورٹ کے عبوری جج نے اس سلسلے میں سنوائی کرتے ہوئے کہاکہ اس قانون کو بنے ہوئے طویل عرصہ بیت چکا ہے ، ایسے میں ریاستی حکومت کی طرف سےاس سلسلے میں مناسب نمائندگی نہیں ہورہی ہے،اس لحاظ سے اگلی سنوائی کو15اکتوبر کو کی جائیگی،جس میں اس قانون کے متعلق فیصلہ لیاجائیگا۔