بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مسلم وارڈس : مقامیوں کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ شہر کے 31 ویں وارڈ الیاس نگر سمیت شیموگہ کارپوریشن کے حدود میں شامل تمام اقلیتی محلوں میں درپیش بنیادی سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج الیاس نگر کے ساکنوں نے ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار، کارپوریشن کمشنر اور میئر کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔ ساکنوں نے احتجاج کے ذریعہ کہاکہ شہر کے 31 ویں وارڈ الیاس نگر میںجہاں ہزار سے زائد مکانات قائم ہیں اور یہ ایک کثیر آبادی والاعلاقہ ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے کارپوریٹر لکشمی شنکر نائک کی لاپرواہی اورغیر ذمہ داری کے نتیجے میںیہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کارپوریٹر لکشمی شنکر اس علاقے کیلئے امتیازی سلوک کرتے ہیں۔یہاں کے باشندوں کیلئے حکومت کی سہولیات فراہم کرنے میں کارپوریٹر ناکام ہیں ۔اس علاقے میں شفاف پانی کا فقدان، خستہ حال سڑکیں، یوجی ڈی کی سہولیات نہیں ہونے کی وجہ سے بیت الخلاء سے نکلنا والافضلہ نالیوں میں چھوڑا جاتا ہے اور نالیوں کی صفائی وقت پر نہیں ہونے کی وجہ سےیہی گندہ پانی سڑکوں پر بہنے لگتا ہے۔ جس کے نتیجے میں یہاں مہلک امراض کا خطرہ بڑھنے لگا ہے۔ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے یہاں کے بزرگ اشخاص اوراسکول جانے والے بچوں کو کئی طرح کے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ خاص طور پربارش کے موسم میں ان سڑکوں سے گذرنا ایک عذاب سے کم نہیں لگتا ہے۔ مقامیوں نے شکایت کی ہے کہ الیاس نگر 7 ویں کراس میںشفاف پانی کی پائپ لائن کو خراب ہوئے 1 مہینہ سے زیادہ کا وقت گذرچکا ہے ۔ کارپوریٹر اس بات پر توجہ دلانے کے مہینوںبعد بھی یہ صرف آج کل کی باتیں کررہے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ ایک مسئلہ ہوتو بتائیں پورا کا پورا علاقہ ہی ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکا ہے۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اور کارپوریشن کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقلیتی محلوں کا دور ہ خود کریں اور مسلم محلوںمیں درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت کو تجویز پیش کریں اور یہاںکے حالات کو درست کریں۔ اس موقع پر الیاس نگر کے مقامی باشندے موجودتھے۔