بی جے پی کی حکمران ریاستوں میں نوجوانوں کوحراساں کیا جارہا ہے: کانگریس کاالزام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: بی جے پی کی حکمرانی میں آنے والے اُتر پردیش کے پریاگ راج اور بہار میں نوجوانوں پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کیا جارہا ہے اورحکومت کایہ عمل قابل مذمت ہے۔بی جے پی کی نفرت انگیز حکمرانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج شیموگہ سائوتھ بلاک کانگریس کے کارکنوں نے شیوپا نائک کے مجسمہ کے سامنے کھڑے ہوکر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ اُتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے سال 2019 میں ریلوے کی 35000 آسامیوں کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ جولائی 2019 میں ہونے والاامتحان 2021 میں منعقد کیا گیا اورسال 2022 میںاسکے نتائج منظرعام پر لائے گئے۔جس میں بتایا گیا کہ امتحان میں کامیاب ہونے امیدواروں کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار میں سے صرف 446 امیدوار ہی کامیاب ہوئے ہیں۔اس اعدادوشمار کے منظرعام پر آتے ہیں امیدواروں کو واضح ہوگیا کہ امتحان میں کسی طرح کی ہیرا پھیری ہوئی ہےاور طلباء نے احتجاج کے ذریعہ حکومت سے سوال کیا ۔لیکن بی جے پی کی حکمرانی والی اُترپردیش اور بہار حکومتوں نے امیدواروں کے ہاسٹل پرلاٹھی چارج کے ذریعہ انہیں حراساں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نےہرسال 2 کروڑ ملازمتیں دینے کا نوجوانوں سے جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کی ہوئی ہے۔ کانگریس نےآگاہ کیا کہ بی جے پی کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ خطرے کی گھنٹی ہے حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ خبردار ہوجائیں ورنہ نتائج بہت خراب ہوسکتے ہیں۔ احتجاج میںاین ایس یوآئی کے ریاستی سکریٹری ایچ ایس بالاجی، سابق ایم ایل سی آر پرسنا کمار،کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈر یمونا رنگے گوڑا،اقلیتی شعبے کے محمد نہال،سید واحید اڈو، گریش سمیت دیگرموجودتھے۔