داونگیرے:۔مرکزی حکومت میں ریاست سے نمائندگی کررہے ارکان پارلیمان کی ذمہ داری ہو کہ کسانوں کے مسائل کا حل ہو انہیں زراعت سے متعلق تمام چیزوں کی سہولت اور ضلع میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے بھی نہایت ضروری ہے کہ ضلع میں ایک نیانویوریہ کارخانہ قائم کیا جائے جس کے لئےچاہئے کہ جو بھی ضلع کی ترقی میں اپنا حصہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں وہ تمام اس کام کے لئے آگے آئیں ۔بالخصوص رکن پارلیمان جی یم سدیشور کو اس سمت میں پہل کرنا چاہئے کہ کسانوں کے کو سہولت اور ضلع بے روزگاری کے مسائل بھی حل ہو سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کنڑاساہتیہ پریشد کنوینر ۔ سابق ضلع وقف مشاورتی۔کمیٹی نائب چیرمن کے سراج احمد نے کیا مزید انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ پارلیمان کے لئے منتخب رکن پارلیمان اس جانب توجہ دیں یہ عرصہ کافی کچھ کرنے کے لئے کافی ہی ہوسکتا تھامگر ضلع کےعوام کی بدقسمتی کہ مثبت انداز میں ترقی کی راہوں پر عمل نہ ہوسکا ،ابھی وقت ہے کافی کچھ کیا جاسکتا ہے ضلع میں ایک نیانو یوریا کارخانے کے قیام کی کوشش بڑا کام ہی ہوسکتاہے ۔
