عیسائی پادری کے مسلم مخالف بیان پر عیسائی راہبہ کا احتجاج

سلائیڈر نیشنل نیوز

تروننت پورم:(انقلاب نیوزبیورو):۔بشپ جوزف کلرانگٹ نے پچھلے دنوں نارکوٹیک جہاد کا جو بیان دیاتھا وہ کیرلامیں ہلچل مچادیاتھا،دوسری جانب کوٹئم کے چارعیسائی راہبہ(نن)اور ایک پادری نے مسلم مخالف بیان پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے دورانِ عبادت چرچ سے احتجاج کرتے ہوئے باہرنکلنے کا واقعہ پیش آیاہے۔ان عیسائی راہبہ نےاس سے پہلے بھی عیسائی خاتون کی عصمت دری کرنے والے بشپ پراینک کو ملککل کے خلاف احتجاج کیاتھا۔سینٹ فرانسس آف پینسن کےتیسرے درجے کےفادر راجونے 13/ستمبر کی اتوار کو ہونے والے عبادت کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیان دیاتھا جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ان راہبائوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فادر کے بیان کی حمایت نہ کریں۔لوجہا داور نارکوٹیک جہاد کسی بھی مذہب کی شناخت نہیں ہوسکتے ۔ سسٹر انوپمانے کہاکہ13/ستمبر کو ہفتہ واری خطاب کے دوران فادر روی نے فادر بشپ کی حمایت میں خطاب کیاہے،انہوں نے اپنے خطاب میں نفرت آمیز جملے استعمال کئے اور کہاکہ عیسائی مسلمانوں سے خریدوفروخت نہ کریں اور اُن کے آٹو رکشائوں میں سفرنہ کریں۔فادر کا بیان ناقابل قبول ہے،اس لئے ہم عبادت گاہ سے باہر نکل آئے۔عیسیٰ نے ہمیں تما م سے محبت کرنے کا درس دیاہے،پڑوسیوں کی عزت کریں اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کا درس دیاگیاہے۔عیسیٰ نے ہمیں جو درس دیاہے اُس درس کے برعکس پادری عوام میں زہر گھول رہے ہیں،اس لئے ہم ان کی مخالفت کرتے ہیں۔