تروواننت پورم:(نیوزایجنسی):۔ریاست کیرالہ میں بی جے پی نے منگل کو بائیں بازو حکومت پر زور دیا کہ وہ شادی کے نام پر مبینہ تبدیلی ٔ مذہب کیخلاف قانون وضہع کرے ۔ریاستی بی جے پی کا الزام ہے کہ تبدیلی ٔ مذہب کے نام پر مبینہ طو رپر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ سینئر لیڈر اور پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری جارج کورین نے کہا کہ بی جے پی محبت کی شادی کے خلاف نہیں ہے بلکہ مبینہ تبدیلی ٔ مذہب کے معاملات کی مخالفت کر رہی ہے۔انہوں نے مزعومہ طو رپر الزام لگایا کہ ریاست کی لڑکیوں کو پریم جال میں پھنسا کر مبینہ طو رپر افغانستان اور شام میں دہشت گردی کی دنیا میں دھکیلا جا رہا ہے ۔کورین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مبینہ لو َ جہاد کو ایک مضبوط قانون کے ذریعہ ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت کو شادی کے نام پر تبدیلی ٔ مذہب کیخلاف ایک مؤثر قانون لانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک اور یوپی جیسی ریاستوں نے کیرالہ میں جو قانون لایا تھا اس کی طرح لو َ جہاد کو روکنے کے لیے قانون بنایا جانا چاہیے۔ تبھی مذہبی برادریوں کے درمیان فاصلے کم کئے جاسکتے ہیں ، ورنہ اس تناظر سے تمام بحث سطحی ہی سمجھی جائے گی ۔
