کوویڈ کی وجہ سےجنرل باڈی میٹنگ کاانعقادنہیں ہوسکا:عارف اللہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:شیموگہ مسلم ہاسٹل کمیٹی وقف کی سالانہ نشست عامہ کا انعقاد کوویڈاور لاک ڈائون کی وجہ سے نہیں ہوسکا،لیکن جلدہی سالانہ نشست کااہتمام کیاجائیگا۔اس بات کی اطلاع شیموگہ مسلم ہاسٹل کمیٹی کے صدر محمد عارف اللہ نے کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایاہے کہ مسلم ہاسٹل کمیٹی کے انتخابات ہوئے دوسال بیت چکے ہیں،لیکن کمیٹی کوریاستی وقف بورڈنے ایک سال بعد ہی اختیار دئیے ہیں،اختیارات حاصل کرنے کے بعد لاک ڈائون کا سلسلہ چلتا رہا،باوجود اس کے مسلم ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے ضرورت مندافراد کو1لاکھ10 ہزار روپئے کاراشن دیاگیا،جس سے لوگوں کو کافی سہولت ہوئی۔لاک ڈائون اور کوویڈکے دوران تعلیمی ادارے بند رہے،طلباء کوداخلوں کیلئےپیسوں کی ضرورت نہ تھی اس وجہ سے ہاسٹل نے ایجوکیشن بجٹ مخصوص نہیں کیا تھا ، لیکن اب ہاسٹل کی جانب سے ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیلئے بھی کچھ رقم مخصوص کی جائیگی،اس کے علاوہ ہاسٹل کے تمام ممبرس کیلئے بھی کچھ مفید کام ہوں اس کیلئے فیصلہ لیاجائیگا۔محمد عارف اللہ نے مزید بتایاکہ ہاسٹل کی پہلی اور دوسری منزل کی جگہ کوکرایہ پر دینے کیلئے کمیٹی تیارہے،لیکن تعمیراتی کام کے دوران کی گئی لاپرواہیوں کی وجہ سے آج ہاسٹل کمیٹی کونقصان اٹھاناپڑرہاہے،باوجوداس کے ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس خالی جگہ کومعقول مقصد کیلئے کرایہ پر دیاجائے۔اسی ایک سال کے عرصے کے دوران ہاسٹل کی مسجدمیں ثانی مسجد کا تعمیری کام چل رہاہے،چونکہ یہ شہر کے مرکزمیں ہے اس لئے طلباء ومختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ نماز کیلئے آیا کرتے تھے مگر جگہ کی قلت سے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاتھا،اب جلدہی یہ مسئلہ حل ہوجائیگا اور ہم ان تمام فلاحی کاموں کیلئے عوام الناس اور ہاسٹل کےا راکین کے تعائون کی گذارش کرتے ہیں۔