بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔شراوتی بیاک واٹر متاثرین کو زمینوں کا حق دینے کے تعلق سے1978کے فاریسٹ پروٹکشن آیکٹ کے مطابق مرکزی حکومت سے اجازت لینے کی کوشش کی جارہی ہے،جیسے ہی مرکزی حکومت سے اجازت مل جائیگی ہم ان متاثرین کو زمینوں کا حق دینگے ۔ اس بات کی اطلاع کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نےآج اسمبلی میں دی ہے۔انہوں نے شیموگہ ضلع کے تعلق سےاسمبلی میں بتایاکہ شراوتی زیرِ آب علاقے کے کسانوں کا مسئلہ،شراوتی ریزرو فاریسٹ اور فاریسٹ ایکٹ C اور Dزمینوں کے تعلق سے منعقدہ خصوصی نشست میں بات کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹکا ہائی کورٹ میںا س تعلق سے اسٹے جاری کیاگیاہے اور ریزرو فاریسٹ کو ڈی نوٹفائی کرنے سے پہلے مرکزی حکومت سے اجازت لینی ضروری ہے۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس کو عمل میں لایاتھا،اس ٹاسک فورس کو سرگرم کرنے کیلئے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ متاثرہ افراد کو رہائش فراہم کرنے کیلئے نئے سے سروے کرنے کی ضرورت ہے،اس کام کواگلے تین تا پانچ مہینوں میں مکمل کرنا چاہیے،اس کیلئےخصوصی ڈپٹی کمشنر اوردیگر افسروں کی تقرری کی جائے۔شیٹی ہلی ریزرو فاریسٹ کے حدود کو سراز نو طئے کرنے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ یورپانے کہاکہ شیموگہ ضلع کے کئی اہم حلقوں میں موجودنجی اور سرکاری عمارتیں ریزرو فاریسٹ کے حدود میں آتے ہیں،اس کی حد بندی کیلئے دوبارہ کام کیاجائے۔پہلے ہی حیاتیاتی حلقہ(زو) کی جگہ طئے ہوچکی ہے،اس لئے ریزرو فاریسٹ کی حد بندی کے تعلق سے جلد فیصلہ لیاجائے ۔ اس دوران کے ایس ایشورپانے وزیر اعلیٰ کو بتایاکہ شیموگہ تعلقہ میں پتھر اور ریت کی کانکنی پر روک لگائے جانے سےوہاں ترقیاتی کام متاثرہورہے ہیں،اس لئے پتھر اور ریت کی کانکنی کیلئے اجازت دی جائے،اس پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ماحولیاتی حساس علاقوں کو چھوڑ کر بقیہ مقامات پر کانکنی کرنے کیلئے قانونی بنیادوں کو سامنے رکھتے ہوئے اجازت دی جائے۔اسی دوران ریزرو فاریسٹ کے تعلق سے موجود عرضیوں کو فوری حل کرنے کیلئے بھی وزیر اعلیٰ نے احکامات دئیے ہیں اورریونیو اور محکمہ جنگلات کے افسروں کومشترکہ نشست کااہتمام کرنے کی بھی ہدایت دی ہے،شیموگہ،شکاری پور،رانے بینورکے نئے ریلوے لائن کے منصوبےکو عمل میں لانے کیلئے افسروں کوجلد کام کرنے کی ہدایت دینے کیلئےسابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے وزیر اعلیٰ بومئی سے گذارش کی اور ضلع کیلئے فاریسٹ اسپیل افسر کی تقرری کیلئے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر احکامات جاری کئے۔کوئمپو یونیورسٹی کی جنگلاتی زمین کے لیز کی توسیع کیلئے بھی وزیر اعلیٰ نے مناسب اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔اس نشست میں ریاستی وزیر اربیل شیورام،ارگا گینانیندرا،اُمیش کتی،سونیل کمار،ایم ایس آئی ایل کےصدر ہالپا،فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اڈیشنل چیف سکریٹری جاوید اختر،ریونیوڈیپارٹمنٹ کے چیف سکریٹری توشار گرینات وغیرہ موجودتھے۔
