غریبوں میں فوراً فوڈکٹ تقسیم کیاجائے:کانگریس لیڈر آصف

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔کوویڈ لاک ڈائون کے پیش نظر شیموگہ کارپوریشن کی جانب سے فوڈ کٹس فراہم کرنے کا لیا گیا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس کو فوری طور پر غریبوں میں تقسیم کیا جانا چاہئے۔ اس بات کامطالبہ کانگریس لیڈرمحمد آصف نے کیا ہے۔انہوں نے آج شیموگہ سٹی کارپوریشن دفتر کے روبرو کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈریمونا رنگے گوڑا کی قیادت میں سٹی میئر کو یادداشت پیش کی ہے۔ محمد آصف نے اس سلسلے میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے مئی کی 21تاریخ کو ضلعی نگران کار وزیر کی قیادت میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا کہ شہر کے تمام غریب خاندانوں میں فوڈ کٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ لیکن میرا سوال یہ ہے کہ اس فیصلے کو لئے گئے 10 دن گذرچکے ہیں جبکہ ایک ہفتے کے اندراندر تمام تیاریاں مکمل ہوجانی چاہئے تھی اور اب تک کٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیاجانا تھا لیکن افسوس کہ یہ کام اب تک زیر التواء ہے۔ مزید الزام لگایا کہ اس وقت شہر میںسخت لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام، محنت کش طبقہ، مالی مشکلات کا شکار ہوچکا ہے۔ کارپوریشن بجٹ میں کورونا کی دیکھ بھال کیلئے مختص کردہ رقم کو جلد ازجلد استعمال کرتے ہوئے شہر کے تمام علاقوں میں غریب خاندانوں کو فوری طورپر فوڈکٹس فراہم کرنے کی پرزورمانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر کارپوریشن کے کانگریس رکن ایچ سی یوگیش، ریکھا رنگناتھ، مہک شریف، بی اے رمیش ہیگڑے، آر سی نائک، کےرنگناتھ گوڑا وغیرہ موجودتھے۔