بنگلورو:۔کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام ریاست کے اردو صحافیوں کیلئے ’’ دو روزہ کارگاہ برائے اردو صحافت‘‘ منعقد ہے۔ خواہشمند صحافی کرناٹک اردو اکادمی کی ویب سائٹ https://urduacademy.karnataka.gov.in کے ذریعہ گوگل فارم پُر کر اپنی حاضری درج کریں۔ فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2022 ہے۔ کارگاہ بنگلور میں منعقد ہوگی اور دیگر تفصیلات کا اعلان 5جنوری کو اکادمی کی ویب سائٹ پر کیا جائیگا۔
