سی ایم ابراہیم کو اِنکے حال پر چھوڑدینا ہی بہتر ہے: مختیاراحمد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔کانگریس پارٹی کی دہلیز کوپار کرنے والے ودھان پریشد رکن سی ایم ابراہیم کو انکے حال پر چھوڑ دیا جاناچاہئے، انکے کانگریس سے علیحدہ ہونے پر نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی پہنچے گا۔ اس بات کامطالبہ ڈسٹرک کانگریس نائب صدر مختار احمد نے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار سےکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ابراہیم ایک موقع پرست اورمفاد پرست سیاستدان ہیں۔ انہوںنے کبھی بھی بھدراوتی یا شیموگہ ضلع کا حال چال جاننے یا کم ازکم عوام سے ملاقات کرنے کی بھی زحمت نہیں کی ۔انہوںنے کہا کہ سی ایم ابراہیم کی غیر ذمہ داری تو دیکھئے کہ انہوں نے عوام سے تودور کانگریس دفتر میں بھی آکر ملاقات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ ایسےلوگوں کی کانگریس کو کوئی ضرورت نہیں ہے کہتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ سی ایم ابراہیم کبھی بھی ایک پارٹی کےوفادار بن کر نہیں رہے ہیں ،وہ وقفہ وقفہ پارٹی ترک کرچکے ہیں انہیں منانے یا ان سے سفارشات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ مختیار احمد ودھان پریشدمیں اپوزیشن کی سیٹ لینے میں ناکام ہوئے ہیں اسی بنیاد پر وہ سی ایم ابراہیم کو کانگریس سے علیحدہ کرنے کی باتیں کررہے ہیں ، مختیار احمد کہا کہ انکا یہ سوال کہا تک درست ہے؟۔سی ایم ابراہیم کاکہناہے کہ انہیں 40 کروڑ کا قرض ہے، انکے 6 بچے ہیں اوراب میں یتیم ہوچکا ہوں ، اگر ابراہیم کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مل جاتا تو وہ کانگریس پارٹی کبھی نہیں چھوڑتے ۔