اقلیتوں کی بہبودی کیلئے اکثریت ووٹ کریں:پیس آرگنائزیشن کامطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ملک کے دستورمیں تبدیلی کی خواہ سیاسی جماعتوں سے ملک کے جمہوری نظام کیلئے نقصان ہے،ایسے میں اقلیتوں کی بہبودی وبقاء کی خاطر اکثریتی طبقہ سیکولر جماعتوں کو ووٹ کرے۔اس بات کی گذارش پیس آرگنائزیشن کے صدرریاض احمدنے کی ہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں22 فیصد اقلیتی طبقہ ہے،جبکہ78فیصد اکثریتی ہیں،اس طبقے کی ذمہ داری ہےکہ وہ اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کیلئے سیکولرجماعتوں کے ساتھ رہیں،مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے،انہیں دہشت گرد قرار دیاجارہا ہے،دوسرے شہریوں کے درجے میں شمارکیاجارہاہے،جو ناانصافی اقلیتی طبقے کے ساتھ ہورہی ہے اسے دورکرنے کیلئے اکثریتوں کو غیر متعصب ہوکر ووٹ کرنے کی ضرورت ہے،آئین کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے،اس جمہوریت و سالمیت یکجہتی میں ہے،ایسے میں تمام کو مل کر رہنےکی ضرورت ہے ۔ پریس کانفرنس میں سید سیف ا للہ ،عمران خان،محمد ایوب وغیرہ موجودتھے۔