ٹیپو سے محبت کرنےوالےبھارت میں نہ رہیں،یہ رام راجیہ ہے:نلین کمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔متنازعات بیانات دیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمارکٹیل نے اب ایک اور تنازع کھڑا کر دیا ہے،جس میں انہوں نے کہاکہ ٹیپو سے محبت کرنے والوں کو یہاں اس مٹی پر نہیں رہنا چاہیے، صرف وہ لوگ جو بھگوان رام کے بھجن گاتے ہیں اور بھگوان ہنومان کی پوجا کرتے ہیں اُن کو یہاں رہنا ہوگااور اقتدارپر آناہوگا۔ کوپل ضلع کے یلبرگہ میں منعقدہ بی جے پی وجئے سنکلپا کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم بھگوان رام اور بھگوان ہنومان کے پوجا کرنے والے ہیں، ہم ٹیپو کی اولاد نہیں ہیں، ٹیپو کی اولاد کو گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ میں یہاں کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ ہنومان یا ٹیپو کو پوجا کرتے ہیں؟ تو آپ ٹیپو کے کٹر پیروکاروں کو اس ملک سے باہر بھیجتے ہیں؟ سوچیں، کیا اس ریاست کو ہنومان کے عقیدتمندوں کی ضرورت ہے؟ یا ٹیپو کی اولاد کی؟ میں ٹیپو کے کٹر پیروکاروں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اس علاقے میں نہ رہیں۔