شیموگہ:۔گنیش تہوار اور عید میلاد کے مدِ نظر آج شیموگہ پولیس نےشہرکے مختلف مقامات پر روٹ مارچ کیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں اور افسروں کو لیکر ایس پی متھون کمارنے آج شام شہرکے مرادنگر سےشروع ہونےوالی یہ روٹ مارچ بی بی اسٹریٹ،ایم کے کے روڈ،امیر احمد سرکل ، شیوپانائک سرکل،گاندھی بازار،ایس پی ایم روڈ ہوتے ہوئے کوٹے روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔اڈیشنل ایس پی انیل کماربھوماریڈی،ڈی وائی ایس پی بالراج،بی سریش، ڈی اے آرکے ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی اور تمام سرکل انسپکٹرس اس روٹ مارچ میں شریک رہے۔شیموگہ پولیس کے علاوہ ڈی اے آر،کے ایس آرپی اور ہوم گارڈس کے اہلکارروٹ مارچ میں شامل رہے۔
