چکمگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔شہر کے آزاد پارک میں مولانا کلیم صدیقی ۔ مولانا عمر گوتم مفتی جہانگیر کی بے جاگرفتاری پر آل انڈیا امام کونسل چکمگلور کی جانب سے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جسمیں شہر کے موخر علماء کرام اورعمایدین شہر کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس احتجاجی مظاہرے سے مفتی تو قیر آحمد قاسمی مولانا اورنگ زیب عالمگیر، مولانا جیند صدیقی، عظمت پاشاہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا ، محسن ، شعیان اور نصیر احمد صدرآل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ فارم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی جو ایک مشہور ومعروف شخصیت اورعالم دین ہیں ۔ ابھی بزرگ شخصیت پر تبدیلی مذہب کا الزام لگاکر گرفتار کیا ہے جو ایک بے گناہ عالم دین پر سراسر ظلم ہے۔ اس حرکت سے حکومت کی فرقہ پرستی ظاہر ہوتی ہے اورمسلم علماء کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔ جو ہندوستان کے مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کریںگے۔ ظلم وزیادتی کے خلاف ہم آواز اٹھاتے رہیںگے ۔ لہٰذا مولانا کلیم صدیقی اوردیگر علماء کرام کو فوراً رہا کیا جائے۔ آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا گیا جس کی کاپی وزیر اعظم صدر ہند، وزیر دفاع اور ہیومن رائٹس کمیشن کو روانہ کی گئی ہے۔
