شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ڈی سی سی بینک میں فرضی سونے کے زیوارت پرکروڑوں روپیوں کالون دئے جانے کے معاملے میں سی آئی ڈی نے ملزمین کے خلاف اڈیشنل چارج شیٹ کی فہرست عدالت میں پیش کی ہے۔ ڈی سی سی بینک میں نقلی زیورات کو بطور رہن رکھتے ہوئے کروڑوں روپیوں کا گھوٹالہ کئے جانے کے معاملے کی تفتیش کررہی سی آئی ڈی پولیس نے ملزمین کا جرم ثابت ہونے کے پیش نظر 31 جولائی کو چارج شیٹ دائر کرنے کی اطلاع حکومت کو دی تھی۔ دوڈپیٹے پولیس تھانے میں ڈی سی سی بینک میں نقلی زیورات کو گروی رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر قرضہ جات دینے کے معاملہ میں 2014/325 معاملہ دائر کیا گیا ہے۔ بعدازاں مزید تحقیقات سی آئی ڈی پولیس کو سونپی گئی تھی جسے سی آئی ڈی نے ادھورا چھوڑ دیا تھا۔ بعدازاں بی جے پی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات میں دوبارہ تیزی لاتے ہوئے آر ایم منجوناتھ گوڑاکو صدر کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ اس معاملے کے ملزم آر ایم منجوناتھ گوڑا اور بینک جنرل مینجر ناگبھوشن پر لگایا گیا الزام ثابت ہونے کے بعد سی آئی ڈی نے اڈیشنل چارج شیٹ کی فہرست عدالت میں پیش کی ہے۔ اس تعلق سے سی آئی ڈی نے حکومت کو معلومات بھی دی ہے۔
