کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اورفروغ کیلئے اقدامات اٹھائےجائینگے: وزیرِ کھیل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ ضلع میں کُشتی  کے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد ہے ،ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بڑھاتےہوئے اکھاڑا ، کوچ کی تقرری سمیت ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تجویز پیش کرنے کی ہدایت وزیر برائے کھیل ڈاکٹر کے سی نارائن گوڑا نےمحکمہ یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس کےاسسٹنٹ ڈائریکٹرکو ہدایت دی ہے ۔انہوں نے آج شیموگہ کے نہرو انڈور اور آؤٹ ڈور اسٹیڈیم میں عہدیداروں سے ملاقات کے بعدڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ جائزاتی نشست میں صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تقریباً تمام کھیلوں کے اسکول پچھلے 2 سالوںسےکورونا وائرس انفیکشن کی وجہ استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔ انہیں دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتر صحت ،صفائی اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ معیاری غذا، رہائش کی سہولت سمیت دیگر سہولیات کے تعلق سے بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی معلومات دی گئی۔ مزید بتایا گیا حالیہ دنوں میں ہوئے اولمپکس کھیلوںمیں ملک کے کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ جندال جیسی کمپنیوں نے اپنا تعاون دینے کی دلچسپی دکھائی ہے۔ مستقبل میں کھلاڑیوں کو معیاری ٹریننگ دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع دیا جائیگا۔  ضرورت پڑھنے پر کوچ کی تقرری کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کی گئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6سے7 ہزار کھلاڑیوں کی موجودگی میں آغاز ہونے جارہے کھیلو انڈیا کھیل میدان کے افتتاحی پروگرام میں وزیر اعظم نریندرمودی کی آمد ہوگی۔ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دی جارہی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے منصوبوں کا منظم نفاذ کرنے کا کام کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کیلئے 73 کروڑ اور منڈیا ضلع کیلئے 70 کروڑ کی امداد کھیلو انڈیا منصوبے کیلئے منظور کی گئی ہے ۔اس موقع پر اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے نائب صدر پرشوتم، ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار، ضلع پنچایت سی ای او ایل ویشالی، یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ اسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سطح کے افسران موجودتھے۔