شیموگہ:شیموگہ ہوائی اڈے سے تروپتی کیلئےاڑان بھرنےوالی ہوائی جہاز آج منسوخ کرنے پر مسافروں کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیاہے۔شیموگہ سے تروپتی کو جانےوالی اسٹا رائیرفلائٹ آج دوپہر30.1 بجے اڑان بھرنےوالی تھی،جس کیلئے13 مسافروں نے ٹکٹ بک کروائی تھی،لیکن بغیر بتائےہی اڑان منسوخ کردی گئی۔اس تعلق سےاطلاع پاکر مسافروں نے اپنا لگیج لیکر احتجاج کرنے لگے اور ہوائی اڈے کے اہلکاروں پر برہمی کااظہارکیا۔نائٹ لیانڈنگ کی منسوخی کے بعد ہردن کسی نہ کسی طریقے سے شیموگہ ہوائی اڈے پر روکاٹیں دیکھی جارہی ہیں۔
