بنگلور: سابق ریاستی وزیر اور چامراج نگر کے رکن، اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد اور سابق ریاستی وزیر روشن بیگ کے گھر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔ سابق ریاستی وزیر ضمیر احمد کے بنگلور کے کنٹونمنٹ کے قریب موجود گھر، نیشنل ٹرانسپورٹ کے دفاتر، چامراج نگر کے فلیٹ پر آج صبح 6 بجے سے سی، آر پی یف کی ٹکڑیوں کو ساتھ لے کر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔اس دوران اطلاعات مل رہی ہیں کہ ضمیر احمد کوای ڈی مزید قانونی کارروائی کرنے کیلئے گرفتار کرسکتی ہے،تاتحریرضمیر احمد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے،جبکہ روشن بیگ کے معاون محمد احسان کو تحویل میں لیاگیاہے اور دوسری جانب سابق ریاستی وزیر ار روشن بیگ کی بیٹی کے گھر پر بھی ای ڈی نے چھاپہ مارا تھا،وہ چھاپے مکمل ہوچکے ہیں۔ای ڈی کی ٹیم نے اپنے ساتھ کچھ اہم دستاویزات کو تحویل میں لیکر چھاپوں کو مکمل کرنے کا اعلان کیاہے۔ دونوں سیاستدانوں پر ای ڈی نے آئی یم اے گھوٹالے کو بنیاد بناکر چھاپہ مارا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ سو سے زائد ای ڈی کے اہلکار 200 سی آر پی یف کے جوانوں کو لے کر چھاپہ ماری کے لئے دہلی سے آئے ہوئے ہیں ۔
